ہوم Health and Education ماہرین نے خراٹوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا

ماہرین نے خراٹوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کا طریقہ دریافت کرلیا

0


نیند میں اکثر افراد خراٹے لیتے ہیں جو خود تو مزے سے سوتے ہیں لیکن دیگر کی نیند خراب کرتے ہیں لیکن اب خراٹے سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

نیند میں خراٹے لینا اکثر افراد کی عادت ہوتی ہے۔ یہ عادت تو ان کی نیند میں خلل نہیں ڈالتی لیکن ساتھ سونے والے افراد کی نیند ضرور خراب کرتی ہے اور اکثر یہ عادت لڑائی جھگڑوں کا سبب بھی بن جاتی ہے۔

خراٹے کیوں آتے ہیں اس کی وجہ تو طبی ماہرین نے دریافت کر لی لیکن وہ خراٹے روکنے کا کوئی مستند علاج دریافت نہیں کر پائے، لیکن اب اس حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

خراٹے ختم کرنے کے لیے پہلی باضابطہ دوا تیار کر لی گئی ہے اور امریکا میں یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔

مذکورہ دوا کے ابتدائی تجزیوں میں خراٹے لینے والے 63 فیصد مریضوں کو افاقہ ہوا ہے اور طبی ماہرین اس کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سوتے ہوئے انسان کے گلے سے جو مختلف آوازیں ہلکی اور تیز نکلتی ہیں، انہیں خراٹے کہا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اکثر خراٹوں کی وجہ (او ایس اے) نامی ایک عارضہ ہوتا ہے۔ اس عارضے میں انسان کی سانس نیند کے دوران بار بار رکتی ہے جس سے خراٹوں کے ساتھ ساتھ متعدد طبی پیچیدگیوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version