ہوم Health and Education ملک کے 41 اضلاع میں 7 روزہ پولیو مہم شروع

ملک کے 41 اضلاع میں 7 روزہ پولیو مہم شروع

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر کے 41 اضلاع میں 7 روز کی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔

وزارت صحت کے مطابق مہم میں 9.5 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، گزشتہ مہم میں مجموعی طور پر 95 فیصد سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی تھی۔

بلوچستان کے اضلاع چمن اور قلعہ عبداللّٰہ میں بچوں کو ویکسین نہیں دی جا سکی تھی۔

وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ شمالی، جنوبی وزیرستان، ٹانک، بنوں، ڈی آئی خان، پشاور اور لکی مروت میں بھی انسداد پولیو ویکسین نہیں دی جا سکی تھی۔

حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی اور دیگر وجوہات کے سبب 6 لاکھ بچے انسداد پولیو ویکسین سے محروم رہ گئے تھے۔

وزارت صحت کے مطابق حالیہ پولیو مہم میں ان 6 لاکھ بچوں کو خصوصی طور پر انسداد پولیو ویکسین دی جائے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version