ہوم Health and Education  ملک کے 42 اضلاع میں پولیو وائرس پھیل چکا حکام 12 اضلاع...

 ملک کے 42 اضلاع میں پولیو وائرس پھیل چکا حکام 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )انسداد پولیو مہم کے باوجود ملک میں پولیو وائرس کا پھیلاوجاری ہے۔
حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 2 نئے اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان اور بہاولپور سمیت 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سندھ میں میرپور خاص، کراچی ساو¿تھ، ایسٹ اور کورنگی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی دوبارہ تصدیق ہوئی ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں لکی مروت اور پشاور جبکہ بلوچستان میں اوستہ محمد، چمن، کوئٹہ اور مستونگ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کے مطابق اب تک پاکستان کے 42 اضلاع میں پولیو وائرس پھیل چکا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version