ہوم Health and Education میٹرک امتحانات میں نقل کروانےکامعاملہانکوائری رپورٹ میں بڑے کردار بے نقاب

میٹرک امتحانات میں نقل کروانےکامعاملہانکوائری رپورٹ میں بڑے کردار بے نقاب

0



(کلیم اختر)میٹرک امتحانات میں نگران عملےکاطلباءکونقل کروانےکامعاملہ ،انکوائری رپورٹ میں بڑے کردار بے نقاب ہوگئے،بدعنوانی میں ملوث 64 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے جن میں سے 56 کو گرفتارکرلیا۔
میٹرک امتحانات میں نقل کا معاملہ، انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا،بدعنوانی میں ملوث 64 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے جن میں سے 56 کو گرفتارکرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 9700 سپروائزری، امتحانی و نگران عملے کو فوری ذمہ داریوں سے معطل کر دیا گیا۔ 280سپروائزری و نگران عملےکےبدعنوانی میں ملوث ہونےپرپیڈاایکٹ کےتحت کارروائیاں کی گئیں،امتحان میں نقل کرنیوالے 504 طلباءکےخلاف بھی ایکشن لیا گیا اور یو ایم سی کیسز بنائے گئے،پنجاب میں 43 لاکھ 32 ہزار 480 طلباءکیلئے 6483 امتحانی مراکز قائم تھے،جن میں سے کچھ پرائیویٹ اور کچھ گورنمنٹ کے تعلیمی ادارے تھے۔

ضرورپڑھیں:پنجاب کے اسکولوں میں ہفتہ کے دن کی چھٹی کا اعلان
 صوبائی وزیر بلال یاسین کی زیرصدارت انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں رپورٹ پیش کی گئی ،جس میں وزیر بلدیات ذیشان رفیق، محکمہ داخلہ، ہائر ایجوکیشن اور سپیشل برانچ کے افسران نے بھی شرکت کی اور اس معاملےپر اپنی رائے پیش کی  ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کمیٹی کی سفارشات و اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی، صوبائی وزیربلال یاسین  کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی بھی پرائیویٹ سکول یا کالج میں امتحانی سنٹر نہیں بنے گا، نگران عملہ 2 دن سے زائد کسی بھی امتحانی مرکز میں تعینات نہیں ہوگا،سی سی ٹی وی کیمروں اور سپیشل برانچ کے افسران سے امتحانی مراکز کی مؤثر نگرانی ہو گی۔
طلباءکی شکایات کےبروقت ازالےکیلئےآن لائن پورٹل و ہیلپ لائن کااجراکیاجائےگا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version