ہوم Health and Education میٹرک اورانٹر کے امتحانات میں ای مارکنگ کا تجربہ کرنے کا فیصلہ

میٹرک اورانٹر کے امتحانات میں ای مارکنگ کا تجربہ کرنے کا فیصلہ

0



(ویب ڈیسک)کراچی کے میٹرک اور انٹر کے امتحانات برائے 2025 ء میں ای مارکنگ کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کراچی کے دونوں تعلیمی بورڈز ثانوی تعلیمی بورڈ اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے رواں سیشن کے سالانہ امتحانات 2025 کے امتحانی پرچے اور ان کی اسیسمنٹ ای مارکنگ کے تحت کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر ای مارکنگ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے ای مارکنگ کی منعقدہ ایک ٹریننگ ورکشاپ کے بعد سامنے آیا جس میں میٹرک بورڈ کراچی اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے ناظمین امتحانات ظہیر الدین بھٹو اور زرینہ چوہدری شریک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:صوبہ سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ تشویشناک حد تک پہنچ گئی: شرجیل میمن

واضح رہے کہ فیصلے کے تحت میٹرک اور انٹر بورڈ آزمائشی طور پر سالانہ امتحانات 2025 میں نویں اور گیارہویں جماعتوں میں ای مارکنگ کا تجربہ کریں گے،میٹرک بورڈ نویں جماعت سائنس فیکلٹی کے بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پرچوں جبکہ انٹر بورڈ سائنس جنرل فیکلٹی کے ریاضی کے پرچے میں ای مارکنگ کرے گا۔

 

 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version