ہوم Health and Education میٹرک کے تمام پرچے منسوخ؟طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

میٹرک کے تمام پرچے منسوخ؟طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

0



(ویب ڈیسک) بجلی کی بندش اور سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث کرچی میں میٹرک کے تمام پرچے منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز  حیدر علی نےکراچی میں میٹرک بورڈ کے اب تک ہونے  والے تمام  پرچے منسوخ کرکے دوبارہ  امتحانات کا مطالبہ کردیا ہے ، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز حیدر علی کا کہنا تھا کہ  ساڑھےتین لاکھ سے زیادہ طلبا وطالبات امتحان دے رہےہیں، میٹرک بورڈ کا یہ امتحان بدانتظامی کی وجہ سے سوالیہ نشان بن چکا ہے، میٹرک بورڈ کےقائم مقام ناظم  امتحانات  انتظامات کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔

حیدر علی کا کہنا تھا کہ سینٹرز کی کوئی مانیٹرنگ نہیں، اس عمل کو کیا امتحان کہا جاسکتا ہے؟ کیا پاکستان بھر میں نویں دسویں کے امتحان اس طرح ہوتے ہیں بچے راہداریوں  اور کھلے  آسمان کے نیچے  بیٹھ کر امتحان دے  رہے ہیں، لاکھوں بچوں، بچیوں کے مستقبل کا ذمہ دار کون ہے؟چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز نے کہا کہ طلبہ کو ذہنی وجسمانی اذیت میں مبتلا کرنے پر ناظم امتحانات کو بر طرف کیا جائے، اب تک ہونے والے تمام  پرچوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، 10سے 15 دن بعد امتحان کا دوبارہ  انعقاد کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :کیا آپ جانتے ہیں کہ سائنسی طور پر پھل اور سبزیوں میں کیا فرق ہے ؟





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version