ہوم Health and Education ناک کے اندر بالوں کے فوائد کیا آپ کو معلوم ہیں؟

ناک کے اندر بالوں کے فوائد کیا آپ کو معلوم ہیں؟

0


ناک کے اندر بالوں کے فوائد کیا آپ کو معلوم ہیں؟

ناک کے اندر موجود بالوں کو عام طور پر بہت سے لوگ برا سمجھتے ہیں اور اسے نوچ کر توڑ دیتے ہیں یا مکمل طور پر کاٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ناک کے اندر موجود بالوں کو نوچ کر یا ٹوئزر کی مدد سے کھینچ کر بال توڑنا صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

انسان کی عمر کے ساتھ اس کے ناک کے بال بھی بڑھتے رہتے ہیں تاہم ماہرین انہیں ٹوئزر کی مدد سے نوچنے یا کھینچنے کے بجائے ہلکا سا کاٹنے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ یہ چھوٹے بھی ہو جائیں اور ان کا فائدہ بھی برقرار رہے۔

طبی حوالے سے یہ بات موجود ہے کہ ناک کے بال انسانی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔

ناک کے بال ہوا کو صاف کر کے جسم کے اندر داخل ہونے کے لیے فلٹر کا کام کرتے ہیں، یہ دھول مٹی اور جراثیموں کو بھی جسم کے اندر براہ راست داخل ہونے سے روکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ناک کے بال نوچنے، ویکسنگ کرنے یا ٹریمر سے مکمل کاٹنے سے نتھنوں کے اندر انفیکشن ہوسکتا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version