ہوم Health and Education والدین اور بچوں کیلئے خطرہ نمونیہ کی وباایک اور شہر میں پھیل...

والدین اور بچوں کیلئے خطرہ نمونیہ کی وباایک اور شہر میں پھیل گئی 2 ہزار سے زائد بچے ہسپتال داخل کتنے جاں بحق ہو گئے؟

0



شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ میں نمونیہ کی وبا پھیلنے سے ایک ماہ کے دوران 2 ہزار سے زائد بچے ہسپتال داخل کروائے گئے جن میں سے 21 والدین کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر ابدی نیند سو گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے ہسپتالوں میں بچوں کا بے پناہ رش ہے جس کے سبب بیڈ کم پڑ گئے۔ عملے نے ایک ایک بیڈ پر ایک سے زیادہ مریضوں کو رکھنا شروع کر دیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ اور اس کے مضافات میں نمونیہ کی وبا پھیل چکی ہے جس کے سبب بچے بڑی تعداد میں متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ خشک سردی اور سموگ نے مل کر فضا کو زہریلا کر دیا ہے جو بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہا ہے۔ 22 جنوری کو سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں نمونیہ سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 140 تک پہنچ گئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version