ہوم Health and Education ورزش کیلئے دن کا بہترین وقت کونسا ہے؟ نئی تحقیق میں انکشاف

ورزش کیلئے دن کا بہترین وقت کونسا ہے؟ نئی تحقیق میں انکشاف

0


---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

محققین نے ورزش پر کی گئی نئی تحقیق کے نتائج سے اخذ کیا ہے کہ شام کے اوقات میں ورزش کرنے والے افراد کو دل اور صحت سے متعلق بہتر فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

ورزش کے موضوع پر طویل عرصے سے بحث جاری ہے کہ آیا دن کے مخصوص اوقات میں جسمانی سرگرمی زیادہ فائدہ مند ہو سکتی ہے یا نہیں؟

ورزش پر کی گئی نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ورزش کے لیے بہترین وقت وزن کم کرنے اور اس سے فوائد حاصل کرنے والوں کے لیے سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔

ورزش پر نئی تحقیق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف سڈنی میں کی گئی ہے۔

اس تحقیق میں 40 سال سے زائد عمر کے موٹاپے کے شکار تقریباً 30,000 رضاکاروں کو شامل کیا گیا تھا، ان رضاکاروں میں دل سے متعلق کوئی بیماری موجود نہیں تھی۔

سائنسدانوں نے موٹاپے کے خاتمے اور ورزش کے لیے دن کے بہترین اوقات کا پتہ لگانے کے لیے ان رضاکاروں کو مسلسل آٹھ تک مخلتف اوقات میں ورزش کرنے کے لیے کہا۔

تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ شام کے اوقات میں ورزش کرتے ہیں ان میں دن کے دیگر اوقات میں ورزش کرنے یا ورزش نہ کرنے والوں کے مقابلے میں قلبی مسائل یا موت کا امکان کم ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ انسانی جسموں کے اندر اعضاء کی بھی گھڑی موجود ہوتی ہے جو ہمارے موڈ، میٹابولزم، جسمانی درجۂ حرارت اور بہت سی دوسری چیزوں کو ٹھیک طریقے سے کام کرنے سے متعلق آگاہی دیتی رہتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ دوپہر سے شام تک کے اوقات کے دوران ورزش کرنے سے جسم کو دیگر اوقات کے مقابلے میں زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے، شام کے اوقات میں ورزش کرنے سے جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج، بلڈ پریشر بہتر اور خون میں شکر کی سطح کو متوازن ہونے میں مدد ملتی ہے۔

کچھ حالیہ تحقیق میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ صبح کے وقت ورزش کے اپنے منفرد فائدے ہو سکتے ہیں جن میں چربی کا تیزی سے خاتمہ ہونا شامل ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version