ہوم Health and Education پاکستان بھر میں او لیول اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول...

پاکستان بھر میں او لیول اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

0



(سید زبیر راشد) پاکستان  بھر میں او لیول اور اے لیول کے سالانہ امتحانات 2024 کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے تحت امتحانات 25اپریل سے شروع ہوں گے۔

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت امتحانات رواں مہینے  25 اپریل سے شروع ہوں گے اور 13 جون تک جاری رہیں گے۔ 

امتحانات کیلئے پورے ملک میں 100 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات میں 1 لاکھ طلباء و طالبات شریک ہوں گے، کراچی میں 20 کے قریب امتحانی مراکز پر 40 ہزار سے زائد طلباء اے اور او لیول امتحان دیں گے۔

مزید پڑھیں:  نوجوان افراد میں جگر کا مرض پھیلنے کی اہم وجوہات

کراچی سے تقریباً 6000 طلباء پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات دیں گے جبکہ ملک بھر سے تقریباً 15,000 طلباء بھی پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات میں شرکت کریں گے 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version