ہوم Health and Education پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپاریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپاریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

0


--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کی قسم مڈل ایسٹ ریسپاریٹری سنڈروم (مرس) کا پہلا کیس سامنے آ گیا۔

مڈل ایسٹ ریسپریٹری سنڈروم کورونا وائرس سے متاثر پاکستانی گزشتہ ماہ سعودی عرب سے آیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 4 ستمبر کو متاثرہ شخص دل کے علاج کے لیے جہلم کے نجی اسپتال میں داخل ہوا تھا، اس کے اگلے دن عالمی ادارۂ صحت، سعودی حکام نے متاثرہ شخص کے مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے، مریض کے رابطے میں آنے والے 40 سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جو سب نیگیٹو آئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص صحت یاب ہونے کے بعد کھاریاں میں اپنے گھر میں رہائش پزیر ہے۔

واضح رہے کہ مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم (مرس) کورونا وائرس کی ایک قسم ہے جو 2012ء میں سامنے آئی تھی، یہ بیماری اونٹوں سے انسانوں کو لگتی ہے۔

حکام کے مطابق مڈل ایسٹ ریسپریٹری وائرس کے سب سے زیادہ کیس 2204ء سعودی عرب سے رپورٹ ہوئے جہاں پر اب تک اس سے 862 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version