ہوم Health and Education پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ

پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ

0



( بابر شہزاد) ملک میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں برس مرض سے متاثرہ بچوں کی تعداد 32 تک جا پہنچی ہے۔

 ذرائع  کے مطابق  نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی نیشنل ریفرنس لیب نے 4 پولیو کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیو کیسز جیکب آباد، کراچی کے ضلع ملیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں رپورٹ ہوئے ، جن میں سندھ سے 3 اور خیبرپختونخوا سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا۔

مزید کہنا تھا کہ جیکب آباد کی یونین کونسل ٹھل 2 سے 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں 32 ماہ کی بچی اور ڈیڑھ سال کا بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے علاوہ صوبے سے تیسرا کیس ملیر کی تحصیل بن قاسم  ابراہیم حیدری سے رپورٹ ہوا، جہاں 6 سال کا بچہ اس وائرس سے متاثر ہوا، ذرائع نے بتایا کہ یو سی ابراہیم حیدری کا پولیو سے متاثرہ بچہ انتقال کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

مزید بتایا کہ چوتھا کیس خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل سے رپورٹ ہوا، جہاں کی یو سی مورگہ میں 22 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیو کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی جینیاتی تشخیص کا عمل جاری ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version