ہوم Health and Education پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ایک اور کیس...

پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ایک اور کیس سامنے آ گیا

0



(بابر شہزاد تُرک) پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ہونے لگا، پولیو کا مزید ایک کیس سامنے آ گیا۔

ملک میں رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 33 ہوگئی، قومی ادارہ صحت میں قائم میں ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے تصدیق کر دی، قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ سے پولیو وائرس ٹائپ 1 کیس رپورٹ ہوا ہے، اب تک بلوچستان سے 17، سندھ سے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اب تک خیبرپختونخوا سے 4  کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی پاسپورٹ کا ارکان اسمبلی کی سہولت کیلئے بڑا اقدام

قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ 28 اکتوبر سے ملک گیر انسدادِ پولیو مہم شروع کی جارہی ہے، والدین سے اپیل ہے پولیو ورکرز کیلئے اپنے دروازے کھولیں، والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version