ہوم Health and Education پنجاب ایگزیمی نیشن کمیشن کے امتحانات کا پیپر یوٹیوب پر اپلوڈ خاتون...

پنجاب ایگزیمی نیشن کمیشن کے امتحانات کا پیپر یوٹیوب پر اپلوڈ خاتون ٹیچر کیخلاف انکوائری کا حکم

0



(جہانگیر اشرف) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں سرکاری سکول کی ہیڈ ٹیچر کی جانب سے پنجاب ایگزیمی نیشن کمیشن کے تحت جاری امتحانات کا پیپر یوٹیوب پر اپ لوڈ کردیا گیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول 201 ر ب جھمرہ کی ہیڈ ٹیچر ساجدہ پروین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اسی معاملے میں ملوث عارضی ٹیچر کنول ارشاد کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب کی جامعات میں وائس چانسلرز اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے لگے

واقعے کے بعد یوٹیوب چینل نوید سائنس اکیڈمی کیخلاف بھی تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سکولوں میں 14 سے 27 مارچ تک سکول بیسڈ اسیسمنٹ امتحانات جاری ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version