ہوم Health and Education پنجاب میں مختلف بیماریوں سے متاثرہ افراد کے اعدادوشمارجاری 

پنجاب میں مختلف بیماریوں سے متاثرہ افراد کے اعدادوشمارجاری 

0



(زاہدچودھری)پنجاب بھرمیں مختلف بیماریوں سے متاثرہ افراد کے اعدادوشمارجاری کردئیے گئے۔

لاہورمیں 24گھنٹوں کے دوران 5181افراد سانس کی بیماری میں مبتلا ہوئے،ایک ہفتے کے دوران 36ہزار اور ایک ماہ میں 1لاکھ30ہزار افراد متاثرہوئے۔

شہر میں 24گھنٹوں کے دوران 433افراد دمہ کے مرض سے متاثر ہوئے،ایک ہفتے کے دوران 2553 اورایک ماہ میں 6186کیسز رپورٹ ہوئے۔

شہرمیں 24گھنٹے کے دوران 130افراد دل کے مرض میں مبتلا ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں 2275اور ایک ماہ میں 15309افراد متاثر ہوئے۔

شہرمیں 24گھنٹے کے دوران 47 افراد میں فالج کے مرض کی تشخیص ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں 384اورایک ماہ کے دوران 636 فالج کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

شہر میں 24گھنٹے کے دوران 293افراد آنکھوں کے مرض میں مبتلاہوئے جبکہ ایک ہفتے میں یہ تعداد 1646 اورایک ماہ میں 2439 تک پہنچ گئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version