ہوم Health and Education پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کااو لیول ہسٹری کی کتاب پر پابندی عائد

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کااو لیول ہسٹری کی کتاب پر پابندی عائد

0



(جنید ریاض) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈنے او لیول ہسٹری کی کتاب پر پابندی لگا دی۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تمام چیف ایگزیکٹو افسران کو احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے, نوٹیفکیشن 13 جون کو جاری کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کتاب میں پی سی ٹی بی کےقواعد و ضوابط کیخلاف مواد تحریر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق  کتاب میں چھاپے گئے نصاب سے متعلق آن لائن صارفین نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جس کے بعد  پی سی ٹی بی نے معاملہ پر نوٹس لیتے ہوئے او لیول ہسٹری کی کتاب پر پابندی لگائی۔
مذکورہ کتاب طلبا کیلئے “پاکستان کی تاریخ اور ثقافت” کے عنوان سے چھاپی گئی تھی,مذکورہ ہسٹری کی کتاب کے مصنف نائجل کیلی ہیں.

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں 7دن کیلئے دفعہ 144 نافذ





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version