ملک کے بالائی اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدید خشک لہر جاری ہے۔
چمن میں خشک سردی کے باعث بڑی تعداد میں شہریوں کو چیسٹ انفکشن ہونے لگا ہے۔
ایم ایس کے مطابق چمن کے ٹیچنگ اسپتال او پی ڈی میں یومیہ سو سے ڈیڑھ سو مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔
ڈاکٹر رشید ناصر کا کہنا ہے کہ چیسٹ اور دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی شرحِ اموات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چمن کے ٹیچنگ اسپتال میں ادویات اور طبی عملے کی کمی کا بھی سامنا ہے۔