ہوم Health and Education ڈراؤنے خواب ڈیمنشیا لاحق ہونے کی ابتدائی علامات میں شامل ہیں، سائنسدان

ڈراؤنے خواب ڈیمنشیا لاحق ہونے کی ابتدائی علامات میں شامل ہیں، سائنسدان

0


ڈراؤنے خواب ڈیمنشیا لاحق ہونے کی ابتدائی علامات میں شامل ہیں، سائنسدان

خوفناک اور ڈراؤنے خواب ڈیمنشیا (سوچنے، یاداشت اور سماجی صلاحیت میں کمی) کی ابتدائی علامات ہیں جس کی وجہ سے خواب دیکھنے والا جاگ جاتا ہے۔ 

اس حوالے سے سائسندانوں کا کہنا ہے کہ نیند میں خواب دیکھنا مثبت اور دماغی صحت کےلیے اچھی علامت ہے لیکن بڑھتی عمر کے ساتھ مسلسل برے یا ڈراؤنے خواب دیکھنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ میں کو ڈیمنشیا لاحق ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

یہ بات سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ نیند ہمارے جسم اور ذہنی صحت کے لیے بہت اہم ہے۔ برطانیہ کے این ایچ ایس کے مطابق یہ توجہ مرکوز کرنے کی سطح کو بہتر بنانے کے ساتھ یاداشت کو یکجا اور تیز کرتا ہے اور صحت مند جسمانی وزن کو برقرار رکھتا ہے۔

اسکے علاوہ نیند قوت مدافعت کو مضبوط، ذہنی صحت کو بڑھانے اور اسٹریس کو کم کرتی ہے۔ لیکن نیند کے دوران ہمارے سر اور دماغ میں کیا ہوتا ہے اور اسکے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ رات کو سوتے ہوئے ڈراؤنے خواب دیکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف برمنگھم کے سینٹر برائے ہیومن برین ہیلتھ کے ڈاکٹر عابدیمی اوتیکو کا کہنا ہے کہ پہلی بار ہم اسکا مظاہرہ کرچکے ہیں کہ ڈراؤنے اور ذہنی دباؤ والے خواب کا تعلق ڈیمنشیا کے خطرات اور دماغی صحت کی تنزلی ظاہر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ بالا تحقیق ڈاکٹر عابدیمی اوتیکو نے ہی کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید کام کی ضرورت ہے تاکہ ان لنکس کی تصدیق کی جاسکے۔

انھوں نے کہا ہمیں یقین ہے کہ برے خواب کسی بھی شخص میں ڈیمنشیا ڈیولپ ہونے کے خطرے کو پہنچاننے میں مفید ہوگی اور اس کو دیکھتے ہوئے ایسے مریضوں میں بیماری کے بڑھنے کو روکا جاسکے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version