ہوم Health and Education ڈینگی کو تاریخ کی کم ترین سطح تک محدود کر دیا: وزیرِ...

ڈینگی کو تاریخ کی کم ترین سطح تک محدود کر دیا: وزیرِ صحت کے پی قاسم علی شاہ

0


وزیر صحت کے پی قاسم علی شاہ---فائل فوٹو
وزیر صحت کے پی قاسم علی شاہ—فائل فوٹو 

وزیرِ صحت خیبر پختون خوا قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈینگی کو تاریخ کی کم ترین سطح تک محدود کر دیا ہے، احتیاطی تدابیر اپنائیں ہم سب نے مل کر ڈینگی کو شکست دینی ہے۔

 وزیرِ صحت قاسم علی شاہ نے پشاور میں مولوی جی اسپتال میں ویکسین ہاؤس کا افتتاح کر دیا۔

اس دوران اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویکسین ہاؤس ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے کھُلا رہے گا، ویکسین ہاؤس میں 4 کاؤنٹرز دن رات فعال رہیں گے۔

وزیرِ صحت خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ ٹیٹنس اور ڈیپتھیریا سے بچاؤ کے لیے حاملہ خواتین کا علیحدہ کاؤنٹر بنایا گیا ہے، نوزائیدہ بچوں کے لیے برتھ ڈوز انیشیٹیو کے تحت علیحدہ کاؤنٹر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں 24 گھنٹے فعال ویکسین ہاؤس بنائے جائیں گے۔

سید قاسم شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب چارج سنبھالا تھا تو 13 اضلاع میں پولیو نمونے مثبت آ رہے تھے، آج ایسے صرف 3 اضلاع رہ گئے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version