(24 نیوز )عام انتخابات کے باعث کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کا ضمنی امتحان ملتوی کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق 6 فروری 2024 کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے ضمنی امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں ، سائنس پری میڈیکل، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ،آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں ، ملتوی شدہ پرچے پیر 12فروری کو منعقد کیے جائیں گے ۔
پرچے پہلے سے دیئے گئے امتحانی مراکز میں ہی منعقد ہونگے ،دیگر ملتوی ہونے والے پیپرز میں سائنس پری میڈیکل کا باٹنی پرچہ اول ملتوی کیا گیا ہے ،سائنس جنرل کا اسٹیٹسٹکس پرچہ اول اور ہوم اکنامکس کا بائیولوجی اینڈ بیکٹریالوجی کا پرچہ شامل ہے ، کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کا پرنسپل آف کامرس پرچہ اول ،آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کا سوکس پرچہ اول اور سوشیالوجی پرچہ اول ،آرٹس ریگولر کا اسٹیٹسٹکس پرچہ اول ،نرسنگ پرچہ اول اور خصوصی امیدواروں کا آؤٹ لائنز آف ہوم اکنامکس پرچہ اول بھی ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالر مزید ستا، انٹر بینک میں کتنے کا ہو گیا؟