ہوم Health and Education کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں عارضی مدت کیلئے ڈاکٹرز اور ماہرین بھرتی...

کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں عارضی مدت کیلئے ڈاکٹرز اور ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

0



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں عارضی مدت کیلئے ڈاکٹرز اور ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی نے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ شہر میں ہرجگہ بھکاری اور منشیات کے عادی افراد نظر آتے ہیں انہوں نے ہدایت کی ہے کہ چکن گونیا، ملیریا اور ڈینگی جیسے امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈ بنائے جائیں، سٹریٹ چلڈرنز کیلئے چائلڈ ہوم، بزرگوں کیلئے اولڈ ایج ہوم اور منشیات کے عادی افراد کیلئے علاج گاہیں تعمیر کرنے کی فزیبلیٹی رپورٹ تیار کی جائے ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version