ہوم Health and Education کراچی: 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی: 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

0


---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق رواں سال کراچی کے 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان اضلاع میں ملیر کے 3، شرقی کے 12 اور جنوبی کے 5 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

وزارتِ قومی صحت کے مطابق رواں سال 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

وزارتِ قومی صحت کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان ماحولیاتی نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

اعلامیے کے مطابق رواں سال مثبت تمام ماحولیاتی نمونوں اور 2 پولیو کیسز میں یہی وائرس پایا گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version