ہوم Health and Education کوئٹہ: فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض داخل

کوئٹہ: فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض داخل

0


---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے ایک اور کانگو وائرس کا مریض سامنے آ گیا۔

فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس کا ایک اور مریض اسپتال میں داخل ہوا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 28 سالہ مریضہ کا تعلق ہزارہ ٹاون سے ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق رواں سال اسپتال میں کانگو سے متاثرہ 34 افراد لائے گئے، جبکہ بلوچستان بھر میں رواں سال کانگو وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کانگو وائرس کیا ہے؟ کیسے لگتا ہے ؟ اس سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟

ماہرین کے مطابق جانوروں پر موجود خون پینے والے کیڑے چیچڑی سے لگنے والا یہ مرض جان لیوا ہو سکتا ہے۔

چیچڑی کے کاٹنے سے جان لیوا کانگو وائرس انسانی خون میں منتقل ہو جاتا ہے، وائرس سے پھیلنے والا انفیکشن انسانی خون میں وائٹ سیلز پر حملہ آور ہوتا ہے۔

تیز بخار، سر درد، متلی، کمزوری، منہ میں چھالے اور آنکھوں میں سوزش کانگو وائرس پھیلنے کی علامات ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version