ہوم Health and Education کوئٹہ: کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ

کوئٹہ: کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد صوبے میں رواں سال کانگو وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 14 ہو گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال میں کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے رہائشی 18 سالہ نوجوان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کانگو وائرس سے متاثرہ مذکورہ مریض کو گزشتہ روز اسپتال لایا گیا تھا، جس کا یہاں علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہو چکی ہے، جبکہ کانگو وائرس سے متاثرہ 3 مریضوں کا انتقال ہو چکا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version