ہوم Health and Education کوئٹہ: کانگو وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہونے پر ڈسچارج

کوئٹہ: کانگو وائرس کے 2 مریض صحتیاب ہونے پر ڈسچارج

0


---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں واقع فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے 2 مریضوں کو صحتیاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔

فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں اب کانگو وائرس کا ایک مریض زیرِ علاج ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کانگو کے متاثرہ مریضوں کو 5 روز قبل اسپتال لایا گیا تھا جن کی حالت اب بہتر ہے۔

اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق صوبۂ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس سے 5 مریضوں کا انتقال ہوا ہے جبکہ 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version