ہوم Health and Education کیا پانی پینے کے لئے پیاس لگنے کا انتظار کرنا چاہئے؟انتہائی اہم...

کیا پانی پینے کے لئے پیاس لگنے کا انتظار کرنا چاہئے؟انتہائی اہم معلومات

0



 (عمران فیاض) اس میں کوئی شک نہیں کہ پانی جسم کے لیے بہت ضروری ہے۔ ہمارے جسم کے کل وزن کا دو تہائی حصہ پانی ہی ہوتا ہے۔ پانی جسم سے خراب عناصر کو باہر نکالنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ہم پسینے، پیشاب اور سانسوں کے ذریعہ پانی جسم سے خارج کرتے رہتے ہیں۔ ایسے میں بے حد ضروری ہے کہ ہم جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔

پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال انسان کو مختلف طبی امراض اور پیچیدگیوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ سردی کے موسم میں پانی کے استعمال میں کمی سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ موسم سرما میں خشکی اور آب و ہوا میں نمی کم ہونے کی وجہ سے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔پانی کی مناسب مقدار انسان کے جسم کے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنا کہ غذائیت سے بھرپور خوراک۔ڈائٹ آف دی ٹاؤن کلینک سے تعلق رکھنے والے غذائیت کے ماہر ’عبیر ابو راجیلی‘ سردیوں کے موسم میں خاص طور پر زیادہ پانی پینے پر زور دیتے ہیں۔

 تھکاوٹ، سستی اور دیگر ایسے مسائل کے باعث انسانی طبیعت اکتاہٹ کا شکار ہو جاتی ہے۔ ایسے افراد موسمی بیماریاں جیسے نزلہ زکام وغیرہ کی بھی شکایت کثرت سے کرتے ہیں جس کی عام طور پر وجہ پانی کی قلت ہوتی ہے۔ پانی کے زیادہ استعمال سے ایسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی پینے سے جسم سے زہریلے مواد خارج ہوتے رہتے ہیں۔ اس سے خشکی کا مقابلہ بھی ہوتا ہے اور قوت مدافعت مضبوط رہتی ہے۔ نزلہ زکام اور دیگر ایسی بیماریوں سے بھی حفاظت رہتی ہے۔ 

سردیوں کے موسم میں ہم پانی کی مقدار کم کر دیتے ہیں جس سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں۔ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ انسان کو ہر موسم میں وافر مقدار میں پانی پینا چاہیے کیونکہ یہ جسم کے لئے انتہائی مفید ہے۔

اگر آپ پانی کا زیادہ استعمال کریں گے تو آپ کے گردے پیشاب کے اخراج سے صاف ہوتے رہیں گے اور بہتر طریقے سے کام کریں گے جس کی وجہ سے آپ کا جسم زہریلے مواد سے پاک رہے گا۔

تحقیق سے  معلوم ہوا ہے کہ پانی کی کمی سے انسان چڑ چڑے پن کا شکار ہو جاتا ہے اور جو لوگ پانی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کا موڈ اچھا  بہتر رہتا ہے۔جو لوگ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں کیونکہ تحقیق میں یہ ثابت ہوا ہے کہ زیادہ پانی پینے سے وزن کم ہوتا ہے ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version