ہوم Health and Education کیلے کے چھلکوں کے جادوئی فوائد جان کر پھینکنے کی غلطی نہیں...

کیلے کے چھلکوں کے جادوئی فوائد جان کر پھینکنے کی غلطی نہیں کریں گے

0


--- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بڑے اور بچوں کا پسندیدہ پھل کیلا جسے کھانے کے بعد اس کے چھلکے پھینک دیتے ہیں تو آئندہ یہ غلطی ہرگز نہ کیجیے گا۔

کیلے کے چھلکوں کے جادوئی فوائد جان کریقیناً آپ ایسا کریں گی بھی نہیں۔

ویسے تو کیلا ہماری صحت کے لیے بےحد ضروری ہے، کیونکہ اس میں وٹامن بی-6، بی-12، وٹامن سی، آئرن فائبر، میگنیشیئم، پوٹاشیئم اور ایتھائلین پایا جاتا ہے یہ سب ہمارے جملہ امراض کے علاوہ جلد کے لیے بھی بہت مفید ہیں۔

کیلے کے چھلکوں میں ہماری خوبصورتی اور صحت کے اہم راز چھپے ہوئے ہیں، جو درج ذیل ہیں۔

ایکنی ہو جائے تو کیلے کے چھلکے کو اندر کی طرف سے منہ پر رگڑیں، اس سے ایکنی کم ہو جائیں گی۔

چہرے پر نشانات یا داغ دھبے پڑ گئے ہیں تو چھلکے منہ پر رگڑنے سے یہ نشانات اور داغ دھبے ختم ہو جائیں گے۔

آنکھوں کے گرد کالے گھیرے پڑ گئے ہیں تو کیلے کے چھلکے کو پیس کر ایلوویرا جیل میں ملائیں اور آنکھوں کے گرد لگا لیں، چند دنوں میں آپ کو فرق نظر آنے لگے گا۔

دانتوں پر جمی پیلاہٹ کو ہٹانے کے لئے ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ چھلکے کو دانتوں پر پانچ سیکنڈ تک رگڑ کر پانی سے دھو لیں آپ کے دانت چمک جائیں گے۔

چہرے پر پڑی جھریوں پر چھلکے کو رگڑنے سے جھریاں کم ہو سکتی ہیں۔

کیلے کے چھلکے میں سِٹرک ایسڈ اور جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ خارش اور الرجی کی جگہ پر مسلنے سے فائدہ دیتا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version