ہوم Health and Education گرمیاں آگئی، دہی کھانے کا صحیح طریقہ

گرمیاں آگئی، دہی کھانے کا صحیح طریقہ

0


دہی ایک خوش ذائقہ اور لوگوں کی مرغوب غذا ہے لیکن کیا آپ اس کو کھانے کا درست طریقہ جانتے ہیں جو آپ کے لیے فائدہ مند ہو؟

دودھ سے بنایا گیا دہی ایک صحت بخش اور لوگوں کی اکثریت کی مرغوب غذا ہے جو کئی ڈشز کا جزو ہونے کے ساتھ علیحدہ سے بھی کھایا اور لسی ودیگر مشروبات کی صورت میں پیا جاتا ہے۔

دہی کا استعمال عام طور پر موسم گرما میں زیادہ بڑھ جاتا ہے جہاں یہ علیحدہ کھانے کے ساتھ سلاد، رائتے، لسی، چھاج کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے جو گرمی دور کرنے کا مجرب طریقہ بتایا جاتا ہے۔

اکثر لوگ دہی میں چینی یا نمک یا دونوں چیزیں ڈال کر بھی استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ہر چیز کے فائدے کے ساتھ نقصانات بھی ہوتے ہیں ہم یہاں آپ کو دہی کے استعمال کا وہ درست طریقہ بتائیں گے جو آپ کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

آیورویدک ڈاکٹر سوکرتی نے اس حوالے سے مفید ٹپس دی ہیں اور بتایا کہ دہی کا کس طرح کا استعمال صحت مند رہنے کے لیے مفید ہے۔

ڈاکٹر سوکرتی اس حوالے سے کہتے ہیں کہ دہی کھانے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ اس میں چینی یا نمک کچھ بھی نہ ملایا جائے بلکہ اس کو سادہ کھایا جائے،

تاہم جو لوگ سادہ دہی نہیں کھا پاتے وہ ناشتے میں چینی جب کہ دوپہر یا رات میں نمک ڈال کر کھا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شوگر کے مریض چینی کی بجائے اس میں نمک ملا کر کھائیں کیونکہ نمک کے ساتھ کھانے سے ہاضمہ درست رہتا ہے۔

تاہم ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو نمک کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے، کیونکہ اس سے بلڈ پریشر میں اضافہ اور اسٹروک کا خطرہ ہوتا ہے۔

کیا دہی ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

اس کے علاوہ دہی میں مونگ کی دال، شہد، گھی، چینی اور آملہ ملا کر کھانے سے بھی صحت اچھی رہتی ہے۔

آیورویدک ڈاکٹر نے ساتھ ہی یہ بھی تنبیہہ کی ہے کہ دہی کو رات کے وقت کھانے سے گریز کرنا چاہیے جب کہ ہر روز دہی کا استعمال نہ کیا جائے۔

 




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version