ہوم Health and Education 4 کمپنیوں کے 9 غیر معیاری سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد

4 کمپنیوں کے 9 غیر معیاری سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد

0


(زاہد چودھری) محکمہ صحت پنجاب نے 4 کمپنوں کے 9 سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے 4 فارما سوٹیکل کمپنیوں کے 9 سیرپس کو غیر معیاری قرار دینے پر محکمہ صحت پنجاب نے ان سیرپس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی، سیرپس کے تیاری میں غیر معیاری ایتھینول کا استعمال پایا گیا، غیر معیاری  سیرپس کا زیادہ تر استمعال الرجی، گلے کی خرابی، کھانسی، خارش، الٹی، متلی اور ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ میرا ملازم نہیں بلکہ۔۔۔ راحت فتح علی نے نوید کیساتھ ویڈیو پیغام جاری کردی

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے غیر معیاری قرار دیئے گئے سیرپس میں پی ڈی ایچ فارماسوٹیکل، راضی تھیراپیوٹکس، سیزا انٹرنیشنل، فلوریکس فارما اور سپیکٹرم لیبارٹریز کے تیار کردہ ایلرفین، زیویرال، ٹیکسال ڈی ایم، ویرول، ٹوریکس، ایستھانیل، برونیل اور سپیکزائن شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو غیر معیاری  سیرپس کو قبضے میں لینے، میڈیکل سٹورز اور فارمیسز پر ان سیرپس کی فروخت  ہر گز نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version