ہوم Pakistan بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس کی سماعت اردومیں کرنے کی...

بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس کی سماعت اردومیں کرنے کی استدعا آخر وجہ کیا بنی

0



(24 نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت سے استدعا کی کہ سائفر کیس کی کاروائی اردو میں ہونی چاہیے۔

بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر کیس ، شاہ محمود قریشی غصے میں آ گئے، جج کے سامنے فائل ہوا میں اُڑا دی

عدالت کے احکامات پر سرکار کی طرف سے مقرر کردہ سرکاری وکلا بھی پیش ہوئے، سرکاری وکیل ایڈووکیٹ عبد الرحمن بانی تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے جبکہ حضرت یونس وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی طرف سے پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی کاروائی اردو میں ہونی چاہیے، سرکار کی طرف سے تعینات کردہ وکیل صفائی جو انگریزی بول رہے ہیں وہ ہمیں سمجھ ہی نہیں آتی۔

عمران خان نے فاضل جج سے مکالمہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ شفاف ٹرائل کے تقاضوں سے متصادم ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا ٹرائل نہیں ہوا جو اب ہو رہا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version