ہوم Pakistan راولپنڈی میں بس اڈے اورمیٹرو بس سروس بندکر دیئے گئے

راولپنڈی میں بس اڈے اورمیٹرو بس سروس بندکر دیئے گئے

0



(24 نیوز)پی ٹی آئی احتجاج کی کال کے پیش نظر راولپنڈی میں تمام بس اڈوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری جبکہ جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹر وبس سروس بھی 24 نومبر کو مکمل طور پر بند رہے گی۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق آج رات سے ٹرانسپورٹ اڈے بند رکھے جائیں ،بس اڈوں کو تاحکم ثانی بند کیا جاتا ہے ۔

بس اڈوں کو قنعاتیں لگا کر بند رکھا جائے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔

دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر  24 نومبر کو میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند رہے گی ، میٹرو بس سروس کو صدر اسٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ اسٹیشن تک بند کرنے یا فیصلہ کیا گیا ہے ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version