سابق سی سی پی او کراچی منظور مغل کراچی میں انتقال کر گئے۔
مرحوم کے اہلِ خانہ کے مطابق منظور مغل عارضۂ قلب میں مبتلا تھے،ان کی ایک ماہ قبل سرجری ہوئی تھی۔
منظور مغل مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعدِ نمازظہر عبد اللّٰہ شاہ غازی مسجد میں ادا کی جائے گی۔
اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ منظور مغل کو عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔