ہوم Pakistan سول سوسائٹی پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 9 اہلکار معطل

سول سوسائٹی پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 9 اہلکار معطل

0


سول سوسائٹی پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 9 اہلکار معطل

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی پریس کلب پر سول سوسائٹی کی خواتین، صحافیوں و دیگر افراد سے بدسلوکی و تشدد کے واقعہ میں ملوث ایس ایچ او اور 6 خاتون پولیس اہلکاروں سمیت 9 اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔معطل اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹر سیسپنڈ کمپنی بھیج دیا گیا ہے اور ایس ایس پی سٹی کو معطل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔مطل اہلکاروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا۔ کراچی پریس کلب پر سیکورٹی پر مامور دو سینئر پولیس افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی شفارش بھی کی گئی ہے۔ڈی آئی جی سائوتھ کا کہنا ہے کہ صحافی برادری سمیت خواتین و بچوں پر کسی بھی طرح کے تشدد یا ناروا سلوک کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ آئی جی سندھ کی ہدایات پر انکوائری اور ایکشن کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ پولیس خود احتسابی کے عمل پر یقین رکھتی ہے۔مطل کیے گئے افسران اور اہلکاروں میں ایس ایچ او تھانہ عید گاہ ظہیر احمد خان،ہیڈ کانسٹیبل محمد عفان،کانسٹیبل سید امین،لیڈی کانسٹیبلز نائلہ رحمٰن ،بی بی مریم،عائشہ رحمٰن ،مصباح راشد،بی بی آمنہ اور لیڈی کانسٹیبل حنا گل شامل ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version