ہوم Pakistan شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیج ملنا...

شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیے، مریم نواز

0


تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔ سب کو بلاتفریق رمضان پیکیج ملنا چاہیے۔ تمام اضلاع کا سرپرائز وزٹ کروں گی۔

لاہور میں رمضان پیکیج سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک مہینے میں پورے پنجاب کی صفائی چاہیے، تین دن بعد مختلف اضلاع کے سرپرائز وزٹ کروں گی اور چیک کروں گی، کوئی سڑک، محلہ اور گاؤں ایسا نہ رہے جو صاف نہ ہو۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے خلاف ووٹ دیا ان کو بھی رمضان پیکیج جانا چاہیے۔ 

انہوں نے ہدایت کی کہ وال چاکنگ ختم کرانا ہے، الیکشن بینرز ہٹوانے ہیں۔ صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version