ہوم Pakistan عمرایوب کا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ منظور...

عمرایوب کا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی قرارداد منظور

0


(اویس کیانی) پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں عمرایوب کا پارٹی عہدے سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکریٹری جنرل عمر ایوب کا  پارٹی عہدے سے استعفیٰ نہ منظور کرنے کی سفارش پیش کی گئی، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے متفقہ قرارداد منظور کی گئی، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عمر ایوب کا استعفیٰ قبول نہ کرنے اور خدمات سرانجام دیتے رہنے کی سفارش کی۔

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی خبروں کی بھی شدید مذمت کی، اراکین نے بانی اور تاحیات چیئرمین عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اراکین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں کسی قسم کے فارورڈ بلاک بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تحریک انصاف کے تمام ممبران بانی اور تاحیات چیئرمین عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کل عام تعطیل کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام لکھا ہوا خط منظرِ عام پر آیا تھا جس میں انہوں نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا ذکر بھی کیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version