ہوم Pakistan لیاری ایکسپریس وے پر وزیراعظم کو غلط بریفنگ دی گئی، مصطفیٰ کمال

لیاری ایکسپریس وے پر وزیراعظم کو غلط بریفنگ دی گئی، مصطفیٰ کمال

0


لیاری ایکسپریس وے پر وزیراعظم کو غلط بریفنگ دی گئی، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو غلط بریفنگ دی گئی۔

ایک بیان میں سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے ہلکی ٹریفک کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف کو اس بارے میں غلط بریفنگ دی گئی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ ہیوی ٹریفک کو شہر سے ناردرن بائی پاس منتقل کیا جائے اور وہاں کے ٹریکس کو ڈبل کیا جائے یا توسیع دی جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version