ہوم Pakistan وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ اور ہلال امتیاز کا اعلان

وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ اور ہلال امتیاز کا اعلان

0


وزیراعظم کا ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ اور ہلال امتیاز کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں واحد پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 15 کروڑ روپے اور ہلال امتیاز سے نوازنے کا اعلان کردیا۔

پرائم منسٹر ہاؤس میں ارشد ندیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کےلیے 10 کروڑ انعام کا اعلان کیا، میں 15 کروڑ کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کےلیے سندھ حکومت نے بھی 5 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے، اس قومی ہیرو کی انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے نیزہ پھینک کر اولمپک ریکارڈ بنادیا، وہ آج کی اس محفل اور پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے ہیرو ہیں، پاکستانی ایتھلیٹ عظیم ماں کے خوش نصیب بیٹے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم 25 کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، پوری پاکستانی قوم ان کی شکر گزار ہے، اس کھلاڑی نے یوم آزادی کی خوشیاں دوبالا کردیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمالیہ نما چیلنجز کو ارشد ندیم کے راستے پر چل کر عبور کریں گے، آج انتہائی فخر اور خوشی کا لمحہ ہے، جیت نے پوری پاکستانی قوم کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف نائن اور ایف ٹین کی درمیانی سڑک کا نام ارشد ندیم روڈ رکھا جارہا ہے، جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ان کے نام پر ہائی پرفارمنس اکیڈمی بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کےلیے 1 ارب روپے کے انڈومنٹ فنڈز کا اعلان کرتا ہوں، اس فنڈ سے کھلاڑیوں کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی لیڈرشپ میں پنجاب میں خدمت کی، حکومت کھیلوں کےمیدان میں کیا اقدامات کرسکتی ہے اس حوالے سے کمیٹی بنائی جارہی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version