ہوم Pakistan وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی  صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری اخلاق باجوہ...

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی  صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری اخلاق باجوہ کے گھر آمد

0



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری  صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری اخلاق باجوہ کے گھر تشریف لائیں ۔ عظمیٰ بخاری نے اخلاق باجوہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا  اور صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ حکومت آپکے ہر مشکل وقت میں مکمل تعاون کرے گی۔  جو کچھ پنجاب حکومت سے ہوسکا وہ آپ اور آپ کے اہلخانہ کےلئے کیاجائےگا۔  پوری امید ہے آپ جلد صحتیاب ہوکر اپنی صحافتی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ جس باہمت طریقے سے آپ بیماری سے لڑ رہے ہیں اللہ آپکو جلد صحت یاب کرے گا۔ آپ نے ہمیشہ پنجاب اسمبلی کی رپورٹنگ میں نمایاں اور فعال کردار ادا کیا۔

صدر پریس گیلری اخلاق باجوہ نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا اپنے گھر آمد پر شکریہ ادا کیا۔ انکا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت نے میرا بہت ساتھ دیا ہے۔ جلد صحت یاب ہوکر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لوں گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version