ہوم Pakistan وفاقی بیوروکریسی میں تقرریاں اور تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں تقرریاں اور تبادلے

0


وفاقی بیوروکریسی میں تقرریاں اور تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں تقرریاں اور تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ محمد ایوب چوہدری کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن  کے مطابق سہیل حبیب تاجک اور سلمان چوہدری ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈویژن تعینات کیے گئے ہیں۔

جبران خلیل ملک ممبر (فنانس) نیسکام، عنبرین رضا ایڈیشنل سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی تعینات ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر محمد طارق ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ منصوبہ بندی تعینات کیے گئے ہیں۔ 

کامران رحمان خان ایڈیشنل سیکریٹری اُمورِ کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔

عصمت اللّٰہ شاہ چیف کمشنر، چیف کمشنریٹ برائے افغان مہاجرین اسلام آباد تعینات ہوئے ہیں جبکہ محمد فواد عامر چیف فنانس افسر خزانہ ڈویژن تعیناتی ہوئی ہے۔

سینئر ایسوسی ایٹ انرجی وزیراعظم آفس (پبلک) محمد احمد بھی مستعفی ہوگئے، دوسری جانب ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن شاہد ندیم کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version