ہوم Pakistan پنجاب میں ایک کلو واٹ کے 50 ہزار سولر سسٹم مفت دینے...

پنجاب میں ایک کلو واٹ کے 50 ہزار سولر سسٹم مفت دینے کا اعلان کس نے کیا؟

0



 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ایک کلو واٹ کے 50 ہزار سولر سسٹم مفت دینے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے روش گھرانہ سکیم کے تحت گھریلو صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعے سولر سسٹم کی سہولت دی جائے گی جس میں سولر پلیٹ، انورٹر، بیٹری اور دیگر آلات شامل ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت سولر سسٹم فراہمی کے پہلے مرحلے کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کرے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version