ہوم Pakistan ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ...

ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں: اسد قیصر

0


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

اسد قیصر نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے شوہر  راشد ملک سے ملاقات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی اور تمام کارکن جلد رہا ہوں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جبر اور ظلم کےخلاف اسمبلی کے فلور پر آواز اٹھاؤں گا، قانون کے مطابق ہماری جہدوجہد جاری رہے گی۔

اسد قیصر نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گندم اسیکنڈل کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، گندم بحران کے معاملے پر ہم کسانوں کے ساتھ ہیں، کارکنوں سے اپیل ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version