ہوم Pakistan کراچی: گرمی بڑھتے ہی مختلف علاقوں سے 2 روز میں 30 لاشیں...

کراچی: گرمی بڑھتے ہی مختلف علاقوں سے 2 روز میں 30 لاشیں برآمد

0



(جاوید قائم خانی) کراچی میں گرمی بڑھتے ہی مختلف علاقوں میں لاشیں ملنے کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے، گزشتہ 2 روز کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور 30  لاشیں ملی ہیں۔

چھیپا ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے زیادہ تر افراد نشے کے عادی لگتے ہیں، شہر کے مختلف مقامات سے آج 8 افراد کی لاشیں ملی ہیں، گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں سے 13 افراد کی لاشیں چھیپا سرد خانے منتقل کی گئیں.

ادھر ایدھی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات سے آج 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ 3 لاشیں لیاری کے علاقے جہان آباد سے ملیں، آئی آئی چندریگر روڈ،  کلفٹن، ملیر، قائد آباد اور سپر ہائی وے سے ایک، ایک لاش ملی ہے، کورنگی،  پاک کالونی،  بلال کالونی،  نیوکراچی سندھی ہوٹل،  لانڈھی بابر مارکیٹ سمیت دیگر مقامات سے بھی لاشیں ملیں ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی صورتحال برقرار ہے، آج پارہ 37 تک پہنچا، حبس اور ہوا میں نمی بڑھنے کی وجہ سے گرمی کا احساس 46  ڈگری سینٹی گریڈ رہا، دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version