ہوم Pakistan کرغزستان سے مزید 180 طلبا پاکستان پہنچ گئے تعداد 600 ہو گئی

کرغزستان سے مزید 180 طلبا پاکستان پہنچ گئے تعداد 600 ہو گئی

0



(24 نیوز ) کرغزستان میں پھنسے 180 مزید طلبا پاکستان پہنچ گئے، تعداد 600 تک پہنچ گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق بشکیک سے پاکستانی طلباکو لانے والی نوماد ائیر کی پرواز کے اے6571 لینڈ کر گئی،ائیربس اے320 طیارے میں 180مسافر سوار ہیں،بشکیک سے لاہور اب تک 4پروازیں لینڈ کر چکی ہیں،4پروازوں سے 600سے زائد طلبہ لاہور پہنچ چکے ہیں۔

اوورسیزپاکستانیز فاونڈیشن کی جانب سے طلبا کی آمد سے قبل لاہور ائیرپورٹ پہ انتظامات مکمل کیے گئے، طلبہ کے لیے کھانے، پینے، ٹرانسپورٹ اور ایمبولینس کا انتظامات کیا گیا تھا، او پی ایف کی  ریجنل ہیڈ سیدہ صبا فاطمہ کی سربراہی میں ٹیمیں لاہور ائیرپورٹ  پر موجود تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں : کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سٹاک ایکسچینج میں مندی آ گئی 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version