ہوم Pakistan کمشنر راولپنڈی کا ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کرانے کا اعتراف، عہدے سے...

کمشنر راولپنڈی کا ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کرانے کا اعتراف، عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

0



کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ڈویژن بھر میں انتخابی دھاندلی کرانے کا اعتراف کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ انہوں نے راولپنڈی ڈویژن کے ہارے ہوئے 13 امیدواروں کو جتوایا اور امیدواروں کو 70، 70 اور 80، 80 ہزار جعلی ووٹ ڈلوا کر انہیں جتوایا۔

لیاقت علی چٹھہ کے مطابق “اپنے ماتحت ریٹرننگ آفیسرز سے معذرت چاہتا ہوں، جب میں نے انہیں کہا آپ نے غلط کام کرنا ہے تو وہ بیچارے رُو رہے تھے۔”

کمشنر راولپنڈی نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس کے کہنے پر ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوانے کے لیے جعلی ووٹ ڈالوائے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو ظلم کیا ہے اس کی انہیں سزا ملنی چاہیے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن سے کامیاب ہونے والے بیشتر امیدواروں کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔

کمشنر راولپنڈی نے دعویٰ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس بھی انتخابی دھاندلی میں ملوث ہیں، انہیں بھی عہدوں سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

کمشنر راولپنڈی کا مزید کہنا تھا کہ وہ راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریشر کی وجہ سے ایک بار خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن پھر سوچا کیوں نا سب کچھ عوام کے سامنے رکھوں۔ مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔



Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version