ہوم Pakistan گرینڈ اپوزیشن الائنس کا ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا...

گرینڈ اپوزیشن الائنس کا ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ 

0



(طیب سیف )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور گرینڈ اپوزیشن الائنس کے اہم رہنما محمود خان اچکزئی  کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اے پی سی نہیں بلاتی یا شرکت نہیں کرتی تو ملک بھر میں تحریک شروع کریں گے ۔

گرینڈ اپوزیشن الائنس کے اجلاس کے بعد  میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار تمام سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں ،ہم اپنی طرف سے اے پی سی نہیں بلائے گے ہم نے خصوصی کمیٹی بنائی ہے جو سب سیاسی جماعتوں سے بات کرے گی ،اگر حکومت اے پی سی نہیں بلاتی یا شرکت نہیں کرتی تو ملک بھر میں تحریک شروع کرے گے ،پھر ہم اس حکومت کی چھٹی کروائیں گے ۔

محمود خان اچکزئی  کا مزید کہنا تھاکہ یہ لوگ انسانوں کے مرنے پر ہنسی مزاق کرتے ہیں ،ایسے لوگوں کو اور ہر حکومت کا حصہ بننے والوں کو اقتدار سے اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے،غنیمت ہے ایسا اتحاد بنا ہے جس میں تمام جماعتیں شامل ہیں ،

جب ہم سب آئین پر متفق ہیں تو تھوڑی بہت مخالفتیں ہو گی مگر ہم سب کو اکٹھا کرے گے، 12  کو کرک میں اور 22  کو لاہور میں جلسہ ہو گا ،احتجاجی تحریک چلانے کے لیے حامد رضا کو سربراہ بنایا گیا ہے ،کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی تجاویز پیش کرے گی جس کی منظوری کے بعد تحریک کا آغاز ہو گا ،ہم اختر مینگل صاحب کے پاس جا رہے ہیں اور انہیں استعفی واپس لینے کا کہیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version