ہوم Pakistan گوجرانوالا: شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

گوجرانوالا: شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

0


 
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گوجرانوالا میں شادی سے انکار پر بھائی نے بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، بھائی زبردستی بہن کی شادی کرانا چاہتا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ شہناز کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی، وہ شوہر سے طلاق کے بعد کرائے کے مکان میں بھائی ضمیر الحسن کے ساتھ رہتی تھی۔

بھائی ضمیر الحسن اپنے کسی جاننے والے شخص سے بہن کی شادی کروانا چاہتا تھا لیکن مقتولہ شادی کرنے سے انکاری تھی جس پر ملزم نے بہن کو قتل کر دیا۔

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج بھی کر لیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version