ہوم Pakistan ’’آج ہم عظیم فنکار اور محترم انسان کھو بیٹھے‘‘ اداکار مظہر علی...

’’آج ہم عظیم فنکار اور محترم انسان کھو بیٹھے‘‘ اداکار مظہر علی کی وفات پر وفاقی وزیر اطلاعات کا اظہار افسوس

0



(اویس کیانی) اداکار مظہر علی کی وفات پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک عظیم فنکار اور ایک محترم انسان کو کھو بیٹھے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے معروف اداکار مظہر علی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اداکار مظہر علی کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، آج ہم ایک عظیم فنکار اور ایک محترم انسان کو کھو بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں احتجاج؛ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کیخلاف کیے گئے کریک ڈاؤن کی رپورٹ جاری

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مظہر علی نے اپنی فنی صلاحیتوں سے ہمیں مسحور کیا اور اپنی اداکاری سے ہمارے دلوں میں گھر کرلیا، مظہر علی کے انتقال سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version