لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ”جشن آزادی تقریبات“آزادی فلوٹ شاہدرہ سے مینار پاکستان پہنچا جہاں پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس کا استقبال کیا۔ زندہ دلان لاہور کی کثیر تعداد بھی آزادی فلوٹ کے لاہور پہنچنے پر استقبال کے لیے موجود تھی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر آزادی فلوٹ نے سفر کا آغاز 10اگست شام راولپنڈی سے کیا۔وزیر اطلا ت پنجاب عظمیٰ بخاری نے مینار پاکستان پر فلوٹ کا شاندار استقبال کیا ۔ شاہدرہ چوک میں فنکاروں نے ملی نغموں کی دھنوں پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ شاہدرہ لاہورمیں آزادی فلوٹ کے پہنچنے پر حب الوطنی سے سرشار نغموں سے فضاء گونج اٹھی۔آزادی فلوٹ کے لاہور پہنچنے پر باوقار استقبالیہ تقریب و میوزیکل کنسرٹ شاہدرہ میں منعقد کیا گیا۔اس کے بعد آزادی فلوٹ مینار پاکستان پر پہنچا۔آزادی فلوٹ کی آمد کے ساتھ مشاعرہ اور محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ رات 8 سے 10 بجے تک مشاعرہ ہوا جس میں معروف شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ رات 10 سے 11:55 تک میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا. رات 12 بجے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔77ویں یوم آزادی کے سلسلے میں آزادی فلوٹ کے روٹس کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ وزیر اطلات نے کہا کہ جشن آزادی کو پورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ پاکستان کی آزادی کیلئے لازوال قربانیوں کی داستانیں رقم ہوئیں۔آزادی فلوٹ پورے پاکستان کا اظہار ہے۔