ہوم Pakistan اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی درخواست...

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی درخواست مسترد کردی

0


اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  احتجاج کی درخواست مسترد کردی۔

پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کو احتجاج کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی، جو انتظامیہ کی جانب سے مسترد کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، دارالحکومت میں کسی بھی احتجاج یا ریلی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی سیاسی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں، اسلام آباد پولیس احتجاجی سرگرمی میں شریک افراد کے خلاف کارروائی کرے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version