ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کسی بھی غیرقانونی ریلی یا احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دے گی، خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ترجمان پولیس کے مطابق کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔